اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں‘ بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (نیوزڈیسک)پرتھ کے کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کیریبئن ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 67 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی تاہم کپتان جیسن ہولڈر کی 57 رنز کی اننگز نے ویسٹ انڈیز کو سہارا دیا اور ٹیم 182 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جیسن ہولڈر کے بعد دوسرے نمایاں کھلاڑی ڈیرن سیمی تھے جنہوں نے 26 رنز بنائے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوائن اسمتھ 6، کرس گیل 21، مارلن سیمیولز 2، جوناتھن کارٹر 21، لینڈل سمنز 9، آندرے رسل 8 اور جیروم ٹیلر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کے سب سے کامیاب بولر محمد شامی تھے جنہوں نے 8 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، امیش یادو¿ اور روندرا جدیجا نے 2،2 جب کہ روی چندرن اشون اور موہت شرما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے 183 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور شیکھر دھون 11 کے مجموعے پر 9 بنا کر جیروم ٹیلر کا شکار بنے جب کہ روہت شرما بھی 7 رنز کے انفرادی اسکور پر جیروم ٹیلر کی ہی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوگئے، دونوں اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور اجنکیا رہانے نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 63 کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی بھی 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ رہانے 14 کے انفرادی اسکور پر کیمار روچ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آو¿ٹ ہوئے۔
بھارت کے پانچویں آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی سریش رائنا تھے جو 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ 134 کے مجموعی اسکور پر روندرا جدیجا بھی آندرے رسل کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے، اس موقع پر کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور روی چندرن اشون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو فتح کی دہلیز پار کرادی، دھونی 45 اور اشون 16 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر اور آندرے رسل نے 2،2 جب کہ کیمار روچ اور ڈیوائن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر محمد شامی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…