واشنگٹن /نئی دہلی (آئی این پی )ریپبلکن ہندواتحاد کے سربراہ اورممتاز بھارتی امریکن صنعتکارشالبھ کمار نے کہا ہے کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت اورپاکستان کے درمیان ’’گریٹر فرینڈشپ‘‘ کی حمایت کریں گے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابقشالبھا کمار نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بھارت اور امریکہ کے تجارت ،چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔شالبھا کمار نے ٹرمپ ٹاور میں نومنتخب نائب صدر مائیک پینس،ٹرمپ کی بیٹی ایونیکا اور بیٹے ڈان اور ایرک سمیت دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد انکا کہنا تھاکہ ملاقات بہت شاندار رہی جس میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارت بڑھانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہم نے چین اور پاکستان کے حوالے سے پالیسی سے متعلق بھی گفتگو کی ۔