اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ پشاور کے متاثر ہ بچوں کا دوسرا گروپ دس روزہ دورے کے لیے والدین اور استاتذہ کے ہمراہ چین روانہ کر دیا گیا ہے۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول کے متاثرہ بچوں کوتفریح اور نفسیاتی بحالی کے لیے چین بھجوایا گیاہے ،بچے اپنے والدین اور استاتذہ کے ہمراہ چین میں دس روز گزاریں گے۔