جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

بال گھنے اور سیاہ کرنے کا ایسا آسان نسخہ کہ آپ ڈاکٹرز کے مہنگے نسخوں کو بھول جائیں گے

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گھنے اور لمبے سیاہ بال کسے پسند نہیں ہونگے ؟ مگر اسی کے ساتھ ساتھ آجکل گنجے پن کی بیماری بھی اپنے عروج پر ہے ۔ اگر آپ اپنے گرتے ہوئے بالوں کی وجہ سے پریشان ہیںتو اب اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لیں کیونکہ آج ہم آپ کو انڈے کے ذریعے گنجے ہوتے سر کو پھر سے بالوں سے بھرنے کا آسان قدرتی نسخہ بتائیں گے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈوں میں موجود پروٹین،ایمینو ایسڈ،منرلز اور وٹامنز کی وجہ سے ان کا بالوں پر بہت اچھا اثر ہوتا ہے۔انڈے کی زردی میں وٹامن ای کی وافر مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے بال مضبوط ہوتے ہیں ،اس میں موجود وٹامن اے اور ڈی کی موجودگی کی وجہ سے بال گھنے ہوں گے۔
انڈے کے ذریعے بالوں کو پھر سے اگانے کا طریقہ
*ایک انڈہ توڑیں اور اس میں ایک بڑا چمچ زیتون کا تیل،دو سے تین قطرے پیپرمنٹ کا تیل ڈالیں اور کسی کانٹے کے ساتھ مکس کریں۔
*بالوں کو دھونے کے بعد ان کا پانی نکالیں اور تھوڑا سا خشک کرلیں۔
*اب اس آمیزے کو سر میں لگائیں،خایل رہے کہ تمام سر پر یہ ماسک لگانا ہے۔
*اب سر کو کسی پلاسٹک کیپ سے ڈھانپ لیںاورآدھا گھنٹہ انتظار کریں۔
*اب اس ماسک کو کسی اچھے شیمپو سے دھولیں۔
اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنے سے رُک جائیں اور ساتھ ہی مضبوط بھی ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…