منامہ(آئی این پی )سعودی عرب کے علاقے القطیف میں جج کو دن دیہاڑے نقاب پوش افراد نے اغواکرلیا جس کے بعد پولیس نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ اوقاف و وراثت میں جج شیخ محمد الجرانی گزشتہ روز صبح گھر سے نکلے ہی تھے کہ کار میں سوار تین افراد نے انہیں یرغمال بنالیا ۔جج کی اہلیہ نے بتایاکہ صبح 9بجے ان کے خاوند گاڑی میں ان کا انتظار کررہے تھے کیونکہ اسے بھی سپورٹس کلب جانا تھا لیکن یہ سانحہ ہوگیا،
میں نے مدد کیلئے چلانے کی آوازیں سنیں اور جب کھڑکی سے باہر دیکھا تو ورکرز کے بھیس میں موجود تین نقاب پوشوں نے اس کے خاوند کو پکڑ رکھاتھا اوراسے ایک سفید کار میں دھکیل رہے تھے ۔خاتون نے دعوی کیا کہ نامعلوم افراد ان کے گھر کی رائیکی کررہے تھے اور انہوں نے اپنے گھر کے قریب موجود گاڑی کی نمبر پلیٹ سے متعلق بھی پولیس کوآگاہ کیاتھا۔پولیس نےشیخ محمد الجرانی کو بازیاب کرانے کیلئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔