اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے کی بھارتی سفارتی مہم بے نقاب

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری اوردیگرمنصوبوں میں پاکستان اورچین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقا ت سے بھارت میں بہت پریشانی پائی جارہی ہے ۔بھارت نے پاکستان اورچین کے درمیان دوستی میں داڑیں ڈالنے کےلئے بڑی سفارتی کوششیں شروع کررکھی ہیں ۔اس بڑی سازش کااہم اظہارنئی دہلی میں بھارت چین مشترکہ تھنک ٹینک کاانعقاد تھاجس میں بھارتی رہنمائوں نے چین کوپاکستان سےد ورکرنے کےلئے بھرپورکوششیں کی ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرمملکت برائے خارجہ امورایم جے اکبرنے چین کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کےلئے ایک ’’میچور‘‘فرینڈکسی ہسٹریازدہ تجارتی شراکت دارکے مقابلے میں زیادہ قابل عزت ہے ۔بھارتی وزیرمملکت نے مزیدکہاکہ چین اوربھارت ایک بارپھرعالمی مینوفیکچرنگ کابڑامرکزبن جائیں گے ۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرمملکت کے یہ جملے بلواسطہ طورپرچین کوایک اہم پیغام تھاجس میں انہوں نے چین کے عظیم دوست پاکستان کے بارے میں اپنے ملک کی تشویش سے آگاہ کیاجس سے معلوم ہوتاہے کہ بھارت نے اس عظیم دوستی میں رخنہ اوردوریاں پیداکرنے کی عملی کوششیں شروع کردی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…