اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

2017 میں عام انتخابات ،شاہ محمودقریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ (ن )لیگ کی حکومت تیزی سے مقبولیت کھو رہی ہے اور انہیں 2017 انتخابات کا سال دکھائی دے رہا ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی باتوں میں تضاد سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ہے جس پر ہم نے تحریک جمع کرائی ، ہم پاناما لیکس کے معاملے پر وضاحت چاہتے ہیں کہ حکومت کا موقف کیا ہے جو عدالت میں کہا گیا یا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکمت عملی طے کرنے کے امکانات موجود ہیں اور خورشید شاہ سے رابطہ بھی ہوا ہے ٗ ہوسکتا ہے ملاقات ہوجائے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاؤں اکھڑچکے ہیں ، حکومت تیزی سے مقبولیت کھو رہی ہے اور انہیں 2017 انتخابات کا سال دکھائی دے رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی آئندہ سماعت کے درمیان کے وقفہ میں ہم اپنا نکتہ نظر عوام کے سامنے رکھیں گے، ہم ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف اندازمیں جلسے اوررابطہ مہم چلائیں گے، ہم ملک کے پڑھے لکھے طبقے سے رجوع کریں گے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے تحریک انصاف کا پروفیشنل فورم رابطہ کریگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…