کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کے علاقے رانوتی میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے دنیا کا پہلا منفرد احتجاج ہوا۔ 2014 ء میں گھوٹکی کے قریب ڈاکوؤں نے باقاعدہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میڈیا کے ذریعے اپنے مظاہرے کی کوریج بھی کروائی ہے۔راکٹ لانچر اور خطرناک اسلحہ ہاتھ میں اٹھائے سلطوگینگ کے ڈاکوؤں کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں نے اپنی سیکورٹی کے انتظامات سخت کر لئے ہیں اور اس وجہ سے دھندے میں مندہ چل رہا ہے جبکہ پولیس ہر ڈاکو سے کام کاج کے دنوں کی طرح ایک لاکھ روپے ماہوار بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہے۔
سلطو گینگ کے ڈاکوؤں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ان سے ماہانہ بھتہ لیتی ہے ، دھندہ چل رہا ہو یا اس میں مندہ ہو اس کے باجود ر ڈاکوپولیس کو ماہانہ ایک لاکھ روپیہ دیتاہے ۔ان کا کہناہے کہ ہم جرائم کی زندگی ترک کرناچاہتے ہیں مگر پولیس ہمیں ایسانہیں کرنے دیتی۔
اوباڑہ کے قریب کچے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کے خلاف الزام عائدکیا کہ پولیس ہی انہیں اسلحہ بھی لا کر دیتی ہے بلکہ ان کے ہاتھ فروخت کرتی ہے اغواء برائے تاوان میں بھی پولیس کی حصے داری ہوتی ہے ڈاکوؤں کے مطابق کچے کے علاقے میں جتنے بھی آپریشن ہوئے ہیں وہ سب اعلی حکام کو بیوقوف بنانے اور بجٹ ہڑپ کرنے کے لئے ہوئے ہیں۔
وہ وقت جب پاکستان میں ڈاکوؤں نے پولیس کیخلاف مظاہرہ کیا! مظاہرے کی وجہ کیا تھی؟ پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
خانیوال میں مبینہ طور پر غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پوجا بھٹ نے اپنے باپ مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف کردیا
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق
-
بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار



















































