پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی مسلمان خاتون ٹیچر سے جب برقعہ اتارنے کا کہا گیا تو انہوں نے کیا کیا؟

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی این پی)بھارتی مسلمان خاتون ٹیچر سے جب برقعہ اتارنے کا کہا گیا تو انہوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائینگے, بھارت میں سکول انتظامیہ نے مسلمان خاتون ٹیچر کو برقعہ پہننے سے روک دیا جس پر سبینہ خان نے استعفیٰ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ایک سکول میں انتظامیہ نے خاتون ٹیچر کو قعہ پہننے سے روک دیا تاہم خاتون ٹیچر نے سکول انتظامیہ کا مطالبہ ماننے کی بجائے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے سبینہ خان کا استعفاتاحال منظورنہیں کیا ہے اس حوالے سے انتظامیہ اگلے ہفتے کوئی بھی فیصلہ کرے گی ۔سبینہ خان کا کہنا ہے کہ حجاب کے معاملے پرسمجھوتا نہیں کرسکتی۔
جبکہ اس سے قبل امریکا میں اب مسلمان سرکاری افسران کو بھی کھلے عام ملک چھوڑنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔نیو یارک کے پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے مسلم خاتون پولیس افسر پر چلاتے ہوئے اسے امریکا چھوڑنے کی دھمکی دی۔حکام کا کہنا تھا کہ خاتون افسر کو بروکلین سے ڈیوٹی کے بعد گھر واپسی پر ایک شخص کی جانب سے چلانے اور نفرت آمیز دھمکی کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ جب انہوں نے مداخلت کی تو ان پر چلانے والے شخص نے انہیں داعش کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا گلہ کاٹنے کی دھمکی دی۔
نیو یارک کے میئر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پہلی بار ہوا ہے، ان کا مسلم خاتون ہونا اور پولیس میں ملازمت کرنا نیویارک شہر کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔
مسلم افسر ایمل السوکیری کے مطابق وہ پولیس افسر کی حیثیت سے کسی بھی مذہبی تفریق کے بغیر تمام لوگوں کی مدد کرتی ہیں، انہیں لوگوں کے عقیدے سے کوئی غرض نہیں، وہ یہیں پیدا ہوئیں اور یہیں پرورش پائی۔خاتون پولیس افسر کو دھمکی دینے والے 36 سالہ کرسٹوفر نیلسن پر نفرت انگیز دھمکیوں کے جرم کی دفعات عائد کی گئیں، الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے وکیل نے فوری طور پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔
مسلم خاتون پولیس افسر کی بہادری کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ پولیس نے کہا کہ ایمل السوکیری اور ان کے شوہر نے 2014 میں عمارت میں آگ لگنے کے بعد بہادری اور اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بچی کو عمارت سے ریسکیو کیا تھا، جس کے باعث خاتون پولیس افسر دھویں کی وجہ سے خود متاثر ہوکر ہسپتال داخل ہوئیں تھیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…