ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ کا انتخاب،وزیراعظم نوازشریف کیا کرنے والے ہیں؟ دفاعی تجزیہ نگار کے انکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف وزارت خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکہ سے متعلق پالیسی میں خصوصی تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دی جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی پاکستان امریکہ میں نیا سفیر لائے گا کیونکہ موجودہ سفیر عباس جیلانی اسی ماہ اپنی مدت پوری کر لیں گے رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے موجودہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کے نام کی منظوری دے دی ہے اور جیلانی کی جگہ اقوام متحدہ کے جنیوا مشن میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو لگایا جائے گا ۔ وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ دو تبدیلیاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کے بعد امریکی امور سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے کی گئی ہیں ۔ اعزاز چودھری اور تہمینہ جنجوعہ تجربہ کار سفارتکار ہیں اور دفتر خارجہ کے ترجمان کے عہدوں پر رہ چکے ہیں اور ان کو بات چیت کی مہارت حاصل ہے ۔ دفاعی تجزیہ نگار عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے چاہے کوئی بھی صدر ہو ۔ #/s#(جاوید)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…