لاہور( این این آئی) پیر کے روز 12کے ہندے کا حسین اتفاق دیکھنے میں آئے گا۔ہجری کیلنڈر کے مطابق نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلاد النبی ﷺ کا دن 12ربیع الاول ہے ، عیسوی کیلنڈر کے مطابق دسمبر 12واں مہینہ ہے اور اس روز تاریخ بھی 12ہو گی۔امسال 12ربیع الاول کے موقع پر 12،12،12کو حسین اتفاق قرار دیا جارہا ہے۔
دوسری جانب جشن آمد رسول ﷺکی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چراغاں شروع ہو گیا۔ عمارتیں سج گئیں۔ مختلف شہروں میں عاشقان رسول نے ریلیاں بھی نکالیں۔ ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔شہر شہر، قریہ قریہ عاشقان رسول اپنے اپنے انداز سے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺسے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تو کہیں خصوصی محافل سجائی جاتی ہیں۔ عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے، سڑکیں، بازار اور گلیاں بقعہ نور بن جاتی ہیں۔
امسال 12 ربیع الاول پر کونسا حسین اتفاق دیکھنے کو ملے گا؟ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہیں گے۔
10
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں