اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا، وزیراعظم نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ صدر کے مواخذے کے حق میں 234 اورمخالفت میں 56 ووٹ ڈالے گئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔ انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعظم نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔جنوبی کوریا میں چھ ہفتوں سے جاری احتجاجی تحریک آخرکار کامیاب ہو گئی۔