اسلام آباد (این این آئی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی اور ملکی دفاع کے استحکام کیلئے آئی ایس آئی کے کردار اور اسکے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور آئی ایس آئی کے قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کرداربارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس کی کارکردگی پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اور ملکی دفاع کے استحکام کیلئے آئی ایس آئی کے کردار اور اسکے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ قبل ازیں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی