بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کو بچانے کیلئے کیا ،کیا حربے استعمال کیے جارہے ہیں ؟ تحریک انصاف نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پانامالیکس کیس میں تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے جارہے ہیں لیکن قوم پاناما کے ملزمان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔خواہش ہے پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں میں دوریاں ختم ہو جائیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما لیکس کیس میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاناما ایک سال کے لئے ملتوی ہوگیا ہے، سماعت 2017 میں ہوگی، چھٹیوں کے دوران بھی کام سپریم کورٹ کی روایت ہے، ہمیں ججز کی چھٹیوں پر اعتراض نہیں، عدالت نے مناسب سمجھا کہ چھٹی کی جائے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔بابراعوان نے کہا کہ شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری گاڑیاں، پیٹرول، سرکاری کھانے اور ریاست کے وسائل سمیت پوری سرکار بھی استعمال ہوئی اور کہا گیا کہ دسمبر بھی گزر جائے گا اس کا کیا مطلب ہے۔
آج بھی سپریم کورٹ میں نعرے بازی کی گئی یہ نعرے لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے پہلے بھی نعرے لگانے کے بعد ججوں کی تختیاں توڑی تھیں پھر چیف جسٹس کے کمرے پر حملہ کیا تھا، یہ کیا معاملہ اور پلان ہے،عوام اور میڈیا ان سے جواب لے۔عمران خان کے قانونی معاون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کے لئے میری دعا بھی ہے اور کوشش بھی، ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہوجائے لیکن کرپشن کے خلاف اگر ہم اکیلے بھی رہے تو احتساب کیلئے کوشش جاری رکھیں گے اور قوم بھی پاناما کے ملزموں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن میں دوریاں ختم ہونی چاہئیں، اکیلے بھی رہے تو احتساب کیلئے کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…