پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے کتنے شہری قید کررکھے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات سست روی کے شکار ہوگئے ہیں تاہم ماہری گیروں اور دیگر قیدیوں کے تبادلہ سمیت تمام باہمی معاہدوں پرکوئی اثر نہیں پڑا ہے۔گزشتہ روزپارلیمنٹ میں پاکستان کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نیان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے پکڑے جانے والے ماہی گیروں کی رہائی کیلئے ایک میکانزم بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قیدیوں سے متعلق دونوں ممالک کی اعلیٰ جوڈیشری کے سبکدوش ججوں پر مشتمل بھارت پاک جوڈیشل کمیٹی بھی2008میں بنائی گئی تاکہ وہ معاملہ کے انسانی پہلوؤں کا جائزہ لے سکے۔ کمیٹی کا بھارت کا آخری دورہ2013میں ہوا اور اب پاکستان کی باری ہے کہ وہ کمیٹی کے ایسے ہی پاکستان دورے کا انتظام کرے اور حکومت کو اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا انتظار ہے۔سنگھ نے کہا کہ پاکستانی جیلوں میں جولائی2016تک 526بھارتی شہری مقید تھے جن میں55ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 270پاکستانی شہری قید ہیں جن میں37پاکستانی ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہناتھا’’2013،2014اور2015کے درمیان تین عام بھارتی شہری اور 8ماہی گیر پاکستانی جیلوں میں فوت ہوگئے جبکہ 2016میں تاحال ایک بھارتی شہری اور2ماہی گیر لقمہ اجل بن گئے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…