جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا ہر صورت خاتمہ کرینگے ،نواز شریف

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم محمد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے،موثر اقدامات کی بدولت کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں،کراچی میں امن اور روشنیاں جلد بحال ہو جائیںگی،دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کا ہر صورت خاتمہ کریں گے،پاکستان کا امن خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف مدینہ منور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالی تو کئی چیلنجز درپیش تھے،معیشت ،دہشت گردی ،توانائی سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے پرعزم ہیں،ماضی میں بروقت اقدامات کئے جاتے تو یہ چیلنجز آج نہ ہوتے ،ملک کی معاشی استحکام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کئے،انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،2017 ءتک ایل این جی سے3600 میگاواٹ حاصل کی جائے گی ،2017 ءکے آخر تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل ہو جائے گی ،20 ہزار میگاواٹ کی طویل المدتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ،آئندہ تین سالوں میں ملک کو اندھیروں سے نکال لیں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تھے۔20 میں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں،سٹیٹ بینک کے ذخائر بھی 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں،حکومتی اداروں میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ملکی اداروں کی شفافیت کی تائید بھی کررہی ہے،پاکستان کی بہتری کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے ،اصلاحات کے ذریعے طرز حکمرانی مزید بہتر بنا رہے ہیں،امن کیلئے مذاکرات کا موقع دیا ہے لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے،موثر اقدامات کی بدولت کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں،کراچی میں امن اور روشنیاں جلد بحال ہو جائیںگی،۔تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ،دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کریں گے،پاکستان کا امن خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتا ہے اور خطے میں امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے،بھارت سے تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،سعودی حکومت کے دل میں پاکستانیوں کیلئے اہم مقام ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تعاون مزید بڑھا ہے ،افغان صدر سے مختلف امور پر ہم آہنگی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی پہلی ترجیح ہے ،کراچی تا پشاور موٹروے اور شاہراہوں کا جال بچھائیں گے،گوادر سے خنجراب تک شاہراہ تعمیر کریں گے،ملکی معیشت میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار اہم ہے ،مسلم (ن) پر عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے ،صوبوں اور وفاق میں نگران حکومتیں مسلم لیگ (ن) کی نہیں تھیں،انہوں نے کہ اکہ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعض سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…