اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے خوبصورت ممالک میںسےایک اورسیاحتی اعتبار سے انتہائی خوبصورت ملک ازبکستان نے اپنے ہاں اپنے ہاں آنے والوں کیلئے ویزےکی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان نے 15ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور لوگ اس آفر سے 30دن تک فائدہ اٹھا پائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو ازبکستان حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ 15ممالک جن میں آسٹریلیا، آسٹریا، برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک، سپین، اٹلی، کینیڈا، لکسمبرگ، نیدرلینڈ، کوریا، سنگاپور، فن لینڈ،سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں یہ ممال30دن کیلئے ویزے کے بغیر ازبکستان میں آسکیں گےاور اس کے ساتھ بیلجئیم، انڈونیشیا، چین (سیاحتی گروپوں کے ایک حصے کے طور پر)، ملائیشیا، امریکہ، فرانس، ویت نام، اسرائیل، پولینڈہنگری، پرتگال اور جمہوریہ چیک کے لوگ بھی اس سیاحتی آفر کا مزہ اٹھا سکیں گے تاہم ان ممالک کیلئے ازبکستان کی طرف سے55سال اور اس سے بڑی عمر کے لوگوں کیلئے یہ سیاحتی ویز ا پالیسی متعارف کرائی گئی ہے تاہم ازبکستان حکومت کی طرف چند ممالک کیلئے عمر کے تعین کا مقصد ابھی واضح نہیں کیا گیا ۔