لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کیلئے عمر کی حد25 سال مقرر ہے ، بلاول بھٹو رکن اسمبلی اور وزیر اعظم بن سکتے ہیں،سینٹ کے رکن کیلئے عمر کی حد 35سال رکھی گئی ہے اور آئین کی رو سے سینٹ کا رکن وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ بلاول ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لئے عمر کی جو حد زیر بحث ہے وہ درست نہیں ۔
بلاول بھٹو کی عمر 25سال سے زائد ہے اور وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم بن سکتے ہیں ۔ صدر پاکستان کے لئے عمر کی حد 45سال ہے اس لئے تجزیے کرنے والوں کو آئین کی کتاب پڑھ لینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں ، نہ جانے ان کی ایان علی سے کیا دشمنی ہے ۔