جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

حافظ آبادمیں لرزہ خیز واقعہ،، داماد نے ساس، سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی،بچیاں شدید زخمی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016 |

حافظ آباد(این این آئی )حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقہ شوری مانیکا میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس، سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا اور بعدازاں ملزم نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ملزم کی فائرنگ سے اسکی دو بچیاں بھی شدیدزخمی ہوگئیں جنھیں الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد منشاء ایک قتل کے مقدمہ میں جیل میں رہنے کے بعد قریبا دو ماہ قبل باہر آیا تھا۔جیل میں بندش کے دوران اسکی بیوی بتول بی بی بچوں کو اپنے ساتھ لیکر میکے آگئی تھی۔

جیل سے باہر آنے کے بعد محمد منشاء نے کئی باراپنے سسرالیوں کو بیوی بچوں کو واپس اپنے ساتھ گھر بھیجنے کو کہا لیکن اسکے سسرالی بیوی بچوں کو اسکے ساتھ بھیجنے پر رضا مند نہ ہوئے ۔جس پر سسرالیوں اور محمد منشاء میں گذشتہ کئی روز سے سرد جنگ چلی آرہی تھی۔اسی رنجش پر محمد منشاء نے آج اپنے سسر بشیر احمد کے گھر رات کے وقت آکر ان پر سوتے ہوئے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں پانچ افراد سسر بشیر احمد، ساس جنت بی بی، بیوی بتول بی بی، سالی فوزیہ ، سالہ نصر موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم نے خودکو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

ملزم کی فائرنگ سے اسکی دو بیٹیاں سعدیہ کلثوم اور صائمہ کلثوم بھی شدید ذخمی ہوگئیں۔ جنھیں فوری طور پر پنڈی بھٹیاں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے انہیں انکی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں نے مقتولین کی تمام نعشوں کو قبضہ میں لیکرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پنڈی بھٹیاں میں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا او ر مقتول بشیر احمد کی بیٹی غلام زہرہ زوجہ انصر عباس بھٹی کی مدعیت میں ملزم محمد منشاء سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…