سینٹ الیکشن :سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم نے میدان مار لیا

5  مارچ‬‮  2015

کراچی ( نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں سینٹ کے سات ارکان منتخب کرنے کے لئے 167 میں سے 163 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ پیپلز پارٹی کے پانچوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ ان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق وزیر مملکت سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ دونوں امیدواروں کو بیس بیس ووٹ ملے۔ سابق وزیر مملکت اسلام الدین شیخ اور سابق وزیر انجینئر گیان چند بھی پیپلزپارٹی کی طرف سے سینیٹر بن گئے۔ اسلام الدین شیخ کو 24 جبکہ گیان چند کو اکیس ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے جیتنے والے پانچویں امیدوار عبدالطیف انصاری ہیں جنہوں نے اکیس ووٹ لئے۔ ایم کیو ایم کی طرف سے خوش بخت شجاعت اور میاں محمد عتیق سنیٹر منتخب ہو گئے دونوں کو بائیس بائیس ووٹ ملے۔ ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی چار نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے دو، دو امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔ اس طرح سندھ میں سینٹ کی گیارہ سیٹوں میں سے سات پیپلز پارٹی اور چار متحدہ قومی موومنٹ نے حاصل کرلیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…