اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے فزکس کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کی پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے
فزکس نیشنل سنٹر کا نام تبدیل کر کے پروفیسر عبدالسلام سنٹر فار فزکس رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے فزکس کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن
کرنے اور پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس نیشنل سنٹر کے نام کو تبدیل کر کے پروفیسر عبدالسلام سنٹر فار فزکس رکھ دیا ۔ وزارت تعلیم نے فزکس نیشنل
سنٹر کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو باضابطہ سمری بھیجی تھی جس پر وزیر اعظم نے دستخط کر باضابطہ منظوری دی ۔ وزیر اعظم نے فیلو ٹپس پروگرام کا نام پروفیسر عبدالسلام فیلو شپ
رکھ کر فزکس میں پی ایچ ڈی کے لئے سالانہ پانچ فیلو شپس کی بھی منظوری دے دی ۔ فیلو شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کے طلبہ دنیا کی معروف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے فزکس
کے شعبے میں 1979 میں نوبل انعام حاصل کیا تھا ۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے شعبہ سائنس میں نوبل انعام حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور مسلم دنیا کے دوسرے سائنس دان تھے ۔ ڈاکٹر عبدالسلام 1960 سے 1974 تک
حکومت پاکستان کے سائنس مشیر کی حیثیت سے کام کیا ۔ 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ۔