جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شرمیلا فاروقی پیا گھر سدھارنے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے سندھ اسمبلی سدھار گئیں

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) شادی کے دن عموماً دلہنیں بناو¿ سنگھار کے لیے بیوٹی پارلر جاتی ہیں لیکن سندھ کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے روز ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی پہنچ گئیں۔سینیٹ کے انتخابات نے شادی کے روز ایک دلہن کو اسمبلی آنے پر مجبور کردیا اورآنکھوں میں مستقبل کے خواب ،ہاتھوں میں مہندی لگائے شرمیلا فاروقی جب سندھ اسمبلی پہنچیں تو انہیں دیکھ کر دیگر ارکان ہکا بکا رہ گئے کیونکہ وہ اپنی رخصتی کے روز پیا گھر سدھارنے سے پہلے سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے اسمبلی سدھار گئیں جب کہ اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ وہ ووٹ کو پارٹی کی امانت سمجھتی ہیں جب کہ رخصتی والے دن کسی دلہن کا ووٹ ڈالنے آنا ایک منفرد ریکارڈ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاورقی حشام ریاض شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں اور آج ان کی رخصتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…