جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ اگلی باری پھر زرداری ‘‘

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’’جاگ پنجاب جاگ ‘‘ پاکستان جل رہا ہے ،تخت رائے ونڈ والوں سنو ابھی ہمارا گو نواز گو کا نعرہ چار دیواری کے اندر گونج رہا ہے اگر ہمارے چار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ پورے ملک میں گونجے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری ، آصفہ بھٹو زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، شیریں رحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سندھی ثقافت کا دن بھی منایا گیا او رکیک کاٹا گیا ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کیوجہ سے نیشنل ایکشن پلان ناکام ایکشن پلان بن گیا ہے ۔ گو نثار گو کا نعرہ تخت لاہور سے اٹھ رہا ہے ۔انہوں نے گو نثار گو کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ ’’ جاگ پنجاب جاگ ‘‘ پاکستان جل رہا ہے ۔

انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ جب سے بی بی شہید کا بیٹا آیا ہے کیا سندھ میں تبدیلی آئی ہے ، کیا پارٹی میں تبدیلی آ رہی ہے ؟۔ اگر آپ لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں تو انشا اللہ 2018ء میں آپ کا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ جس پر کارکنوں نے بلاول ، بلاول کے نعرے لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ تخت رائے ونڈ والو سنو ابھی ہمارا نعرہ چار دیواری کے اندر گونچ رہا ہے جب بھٹو میدان میں آیا تو گو نواز گو کا نعرہ پورے ملک میں گونجے گا ۔ اگر 27دسمبر تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پھر پورا پاکستان گونج اٹھے گا گو نواز گو ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ،شہید بی بی ، شہید نصرت بھٹو ، شہید شاہنواز ،شہید میر مرتضیٰ کی پارٹی جیت سکتی ہے ، بلاول کی پارٹی جیت سکتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ’’ اگلی باری پھر زرداری ‘‘ کے نعرے بھی لگوائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے شوہر کو قاتل کہنا کہاں کا انصاف ہے ، شہید کے خاندان پر تہمت لگانا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی جبکہ دیگر رہنماؤں نے بھی ایک دوسرے کو سندھی اورٹوپی کے تحائف دئیے ۔کنونشن میں سندھ کا ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا ۔ بلاول بھٹو تقریر کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…