ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ن لیگ کے اندر نئی کہانی شروع،تین نام سامنے آگئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر وزیراعظم نااہل ہوگئے تو نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ ن لیگ کے اندر نئی کہانی شروع،جیسے جیسے پاناما لیکس کا مقدمہ آگے بڑھ رہا ہے ،مقدمے میں تضادات کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی یا سبکدوشی کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفیٰ اورمسلم لیگ ن سے ہی نیا وزیر اعظم لانے کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے کے بعد پاکستانی حکومت، مسلم لیگ ن اور شریف خاندان شدید تذبذب کا شکار ہوچکا ہے۔ اندرون خانہ ایک نئی آپشن گردش کررہی ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف وزارت عظمی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیںاور ان کی جگہ مسلم لیگ ن سے ہی کوئی دوسرا اہم رہنما یہ منصب سنبھال لے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے اس آپشن کو بہترین قرار دیا جارہا ہے۔ اگر میاں محمد نوازشریف وزارت عظمی سے مستعفی ہوگئے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد وزارت عظمی کے سب سے مضبوط اْمیدوار ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو اپنے منصب سے الگ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنے منصب سے مستعفی ہوکر پارٹی کے کسی سینئر رہنما کو وزیر اعظم منتخب کریں تاکہ ن لیگ کے گرتی ہوئی حکومت اور ساکھ کو بچایا جاسکے۔نئے وزیراعظم کیلئے چوہدری نثار،اسحاق ڈار اور حمزہ شہبازشریف کا نام بھی زیر گردش ہے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…