پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

’’سکوں ‘‘سے چمچماتی گاڑی کی خریداری،چینی شہری نے حیرت انگیز مثال قائم کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے ایک شخص نے چمچماتی گاڑی خریدنے کے لیے لاکھوں سکے جمع کیے اور قیمتی گاڑی خریدنے جا پہنچا۔ چینی میڈیا کے مطابق لاکھوں یوآن مالیت کے سکے گن گن کر اور انہیں سنبھالنے میں شو روم والوں کا سانس پھول گیا، سکوں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت میں ٹرک سے شوروم منتقل کیا گیا۔ضروری نہیں کہ قیمتی گاڑی خریدنے کے لیے بڑے نوٹ ہی ضروری ہوں بلکہ سکوں سے بھی لگڑری گاڑی خرید کر اپنا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔

ایسی ہی ایک حیرت انگیز مثال چینی صوبے ہینان کے شہر زینگ زو میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک منچلا شخص پک اپ ٹرک میں لدے 57ہزار ڈالرز کے سکے لے کر نئی گاڑی خریدنے کے لئے جا پہنچا۔سکوں کی گنتی کے لیے شوروم پر ملازمت کرنے والی چار خواتین کی ڈیوٹی لگائی گئی، جنہوں نے 12 گھنٹے صرف کرکے ان سکوں کی گنتی مکمل کی۔اس موقع پر اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ آٹے کی چکی چلاتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے پاس سکے جمع کررہا ہے، اس لئے وہ رقم کی ادائیگی اپنے پاس جمع شدہ سکوں کی صورت میں ہی کرسکتا ہے۔کار ڈیلر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ شخص کئی اور ڈیلرز سے بھی گاڑی خریدنے کی کوشش کر چکا تھا لیکن کسی نے بھی لاکھوں سکے قبول کرنے کی ہمت نہ کی، جس کے بعد بالآخر اسی نے فیصلہ کیا کہ وہ اس شخص کو گاڑی بیچے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…