ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

صحراکے درمیان سرسبزوشاداب بستی آباد

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما (نیوز ڈیسک) کائنات قدرت کی حسین تخلیقات سے بھری پڑی ہے اور انہی میں سے ایک ناقابل یقین اور حیرتناک خوبصورتی کا حامل یہ نخلستان ہے جو پیرو کے وسیع و عریض صحرا کے عین درمیان میں ایک ہرا بھرا جنت نظیر منظر پیش کرتا ہے۔
یہ صحرا دنیا کے خوش ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے لیکن اس کے عین درمیان میں ایک خوبصورت جھیل ہے جس کے اردگرد کھجور کے ہرے بھرے درخت ہیں اور چند خوبصورت عمارتوں کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ اس خوبصورت جگہ کا نام ہواکاچینا ہے اور یہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں صرف 96گھر آباد ہیں جو صدیوں سے یہاں موجود ہیں اوریہ لوگ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی میزبانی کرکے اپنی زندگی چلاتے ہیں۔ ہزاروں میلوں پر مشتمل ریگستان کے درمیان یہ ہرا بھرا منظر اس قدر ناقابل یقین ہے کہ اس کے وجود میں آنے کے بارے میں بھی ایک افسانوی قصہ مشہور ہے۔ اس قصے کے مطابق یہاں پرستان سے آئی ایک حسین و جمیل شہزادی غسل کررہی تھی کہ ایک شکاری نے اسے دیکھ لیا جس پر وہ اچانک تالاب سے نکل کر پرواز کرگئی اور اس کی نہایت طویل پوشاک جہاں جہاں چھوئی وہاں ہرے بھرے مناظر اور بلند ٹیلے بنتے گئے۔ یہاں مقیم لوگوں کو قدیم انکا قبائل کے لوگوں کی نسل سمجھا جاتا ہے۔ اس جگہ کو پیرو کی حکومت نے قومی کلچرل سنٹر کا مقام دے رکھا ہے۔ اس خوبصورت نخلستان کی فضاءسے لی گئی تصاویر اس قدر پیاری ہیں کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ واقعی کوئی قدرتی منظر ہے بلکہ یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مصور نے اپنے من پسند رنگوں سے ایک حیرت انگیز پینٹنگ بنادی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…