بیجنگ(آئی این پی )زمین پر رہنے والے افراد ایک طویل عرصے سے دوسرے سیاروں کی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوشش میں ہیں، اور اس جستجو میں اب تک اربوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں، اور عجیب و غریب آلات ایجاد کیے جا چکے ہیں تاکہ کسی طرح خلائی مخلوق سے رابطہ کیا جاسکے۔تاہم چین کے ایک خلاباز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بتا کر اس جستجو کو اور بھی مہمیز کردیا ہے کہ انہوں نے اپنے خلا میں قیام کے دوران ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی آوازوں کو سنا ہے۔ایک چینی ٹیلی ویڑن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یانگ لی وی نے بتایا کہ خلائی جہاز کے اندر رہتے ہوئے انہوں نے کچھ غیر معمولی آوازوں کو سنا تھا، ’یہ آوازیں نہ باہر سے آرہی تھیں نہ جہاز کے اندر سے۔ یہ ایسی تھیں جیسے کوئی خلائی جہاز کی بیرونی سطح کو کسی چیز سے کھٹکھٹا رہا ہو‘۔یانگ لی وی خلا میں جانے والے چین کے پہلے شخص ہیں جو 2003 میں چین کے پہلے خلائی پروگرام شینزو 5 کے تحت خلا میں گئے۔ اس وقت وہ بطور پائلٹ فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے تاہم اب وہ میجر جنرل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپنے خلا میں قیام کے دوران انہوں نے یہ غیر معمولی ’دستک‘ کی آوازیں سنی تھیں۔ بقول ان کے، انہوں نے تکنیکی معاونت کاروں کو اس سے آگاہ کیا تھا، اور ان سب نے خلائی جہاز میں موجود آلات کو جہاز کی سطح سے ٹکرا کر دیکھا تھا، لیکن وہ ایسی آواز پید انہیں کر سکے جیسی انہوں نے سنی تھی۔یانگ لی کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایسی ’شے‘ جو انسانوں سے مختلف ہے، ہمارے ہی جیسے تجسس کا شکار ہو کر ہمارے جہاز کو دیکھنے کی کوشش کر رہی تھی اور عین ممکن ہے کہ وہ کسی دوسرے سیارے کی کوئی مخلوق ہو۔ان کے بقول نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی اس آواز کو سنا تھا۔
خلاء میں قیام کے دوران کیا ہوا، خلائی مشن پر موجودچینی خلاباز کے خلائی مخلوق کے بارے میں انکشافات نے تہلکہ مچادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
عام تعطیل کا اعلان















































