اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ اور نوازشریف کا ٹیلفونک رابطہ، بھارت نے اچانک ناقابل یقین بیان دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت نے کہا ہے کہ نوازشریف اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے آگاہ اوراس بات کے منتظر ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ تصفیہ طلب مسائل میں سب سے اہم مسئلے یعنی دہشت گردی کے حل کے لیے پاکستان کی مدد کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت مذکورہ فون کال کی رپورٹس سے آگاہ ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے منتظر ہیں کہ نو منتخب صدر تصفیہ طلب مسائل میں سب سے اہم مسئلے یعنی دہشت گردی کے حل کے لیے پاکستان کی مدد کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نومنتخب صدر نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کے مسائل سے نمٹنے میں پاکستان کی ہر طرح کی مدد کرنے اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فونک گفتگو پر بھارتی ردعمل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بھارت، پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دے کر اسے دنیا میں تنہا کرنا چاہتا ہے۔رواں برس ستمبر میں ہونے والے اڑی حملے کے بعد بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے اسے پہچانا جانا چاہیے اور تنہا کردینا چاہیے۔
دوسری جانب رواں برس اکتوبر میں امریکا میں انڈین شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی ایک پٹیشن کو بھی وائٹ ہاس نے بند کرکے خارج کردیا تھا،جس میں پاکستان کو ‘دہشت گردی کی کفیل ریاست’ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…