پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

دنگل کے پہلوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

datetime 3  دسمبر‬‮  2016 |

امرتسر (آئی این پی)دنگل کے پہلوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،عامر خان نے ایک بار پھر سب کو چونکا دیا ہے ہر فلم میں نیا اندازاپنانے والے اس بار دنگل میں بھی کچھ نیا لے کر آرہے ہے جس کو دیکھنے کے لئے شائقین کو 23 دسمبر کا انتظار کرنا پڑے گا
بیٹیوں کو اکھاڑے کے میدان میں اتارنے والے پہلوان کی کہانی میں عامر خان نے پہلے پہل موٹاپے کو اپنا مہمان بنایا جی کھول کر ایسا کھایا کہ وزن بڑھتا ہی چلا گیا جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کا اسی فی صد کردار موٹاپے پر مبنی ہے اسی لیے سب سے پہلے انہوں نے موٹا ہو کر یہ مناظر شوٹ کرائے اور پھر جب ان کے یہ متعلقہ مناظر عکس بند ہوگئے تو پھر سے فٹ ہونے کی ٹھانی اور دن و رات ایک کرتے ہوئے خود کو موٹاپے سے نجات دلانے میں کامیاب ہوگئے
سوشل میڈیا پر عامر خان کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہوچکی ہے آج کل بس اسی کا چرچا ہے دنگل 23دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی عکس بندی روکنے کے لیے انتہا پسند جماعت شیوسینا تیار بیٹھی ہے اور حال ہی میں ہندو انتہا پسند عامر خان کے خلاف مورچہ بنا کر ان پر تنقید اور دھمکیاں بھی دے چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…