لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے الزامات درست ثابت ہونے پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ زاہد عباس خواجہ اور ڈی ایس پی نعیم الحسنین کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ زاہد عباس خواجہ اور ڈی ایس پی نعیم الحسنین شیخوپورہ میں اپنی تعیناتی کے دورانی جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے الزامات پر محکمانہ انکوائری میں گنہگار پائے گئے۔
انکوائری آفیسر ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے انکوائری رپورٹ میں دونوں ڈی ایس پیز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی۔ آئی جی مشتاق احمد سکھیرا نے دونوں ڈی ایس پیز کا موقف سنا، لیکن وہ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے۔جس پر آئی جی نے دونوں ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افراد کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔
’’قانون کا بول بالا‘‘دو اہم پولیس افسران برطرف‘ وجہ جان کر آپ بھی داد دینگے!!
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان آٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
شادی کی دعوت دینے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ















































