وزیراعظم نوازشریف نے سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہدایت کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے یہ ہدایت مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران دی ۔ملاقات میں خارجہ اور سفارتی امور پر بات چیت کی گئی ۔ سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں
شرکت کےلیےمجوزہ دورہ بھارت پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیاکانفرنس میں شرکت کے موقع سے دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے پر براہ راست سفارتی رابطوں کا آغاز ہوگا۔سرتاج عزیز امن سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے متعلق آگاہ کریں گے، افغانستان میں امن کے قیام و استحکام کےلیے مصالحت عمل
سے متعلق بھی بات کریں گے ۔وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی خیریت بھی دریافت کی۔واضح رہے کہ وفتاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہوئے تھے