اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اللہ پاک کی وہ تخلیق ہے جسے باری تعالیٰ نے اپنی تخلیق کی صفت سے بھی نواز ا۔روز اول سے ہی کہ جب انسان پتھروں کے دور میں تھا تب سے ہی اس نے اپنے ذہن کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے کیلئے ایسی ایسی چیزیں تخلیق کیں کہ عقل انسانی ایک بار تو خود بھی حیران رہ گئی ۔اس دور سے پھر سفر شروع ہو ابہتر سے بہترین کا اور انسان پہنچا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ۔ ٹیکنالو جی کی دنیا کا عظیم شاہکار موبائل فون بھی ہے جس کےآگے دنیا کی باقی سب ٹیکنالوجیز ہیچ نظر آتی ہیں ۔
موبائل فونز یوں تو بہت ہیں تاہم ان میں سے چند ایک کو عوام میں اس قدر پسند کیا جا تا ہے کہ سب ہی اسے لینے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ آئی فون بھی ان میں سے ایسا ہی ایک موبائل فون ہے ۔ تازہ ترین میسر اطلاعات کے مطابق اگلے سال آئی فون ایٹ کا نیا ماڈل شاید پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے کیونکہ اس میں بہت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائیں گی۔ 10 ماڈلوں کی آزمائش: تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون کی تجربہ گاہوں میں ’’10 سے زائد ماڈلز‘‘ آزمائے جارہے ہیں جب کہ کناروں سے خمیدہ اسکرین کا آپشن اس بار شامل کردیا جائے گا اور اگلے سال 2 کی بجائے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے۔ دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ شاید ایل سی ڈی کی بجائے اوایل ای ڈی سے بنے اسکرین پیش کیے جارہے ہیں۔ اس سے آئی فون ایٹ زیادہ بہتر اسکرین کے ساتھ قدرے پتلا بھی بن جائے گا۔ وائرلیس چارجنگ۔
واضح رہے کہ سام سنگ اور زیاؤمی اوایل ای ڈی اسکرین والے اسمارٹ فون پیش کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ آئی فون چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ لیکن اس سال غائب ہونے والا ہیڈ فون جیک اب دوبارہ متعارف نہیں کیا جارہا۔ ایپل کمپنی نے اپنی شراکت دار کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اوایل ای ڈی اسکرین تیار کریں جس کی ریزولوشن 2,560 x 1,440 کے برابر ہو جو اس وقت گیلکسی ایس سیون اور گیلیکسی نوٹ فائیو میں دستیاب ہیں تاہم ایپل نے اسے اپنی اسمارٹ واچ میں پیش کیا ہے۔ دوسری میش ایبل ویب سائٹ نے کہا ہےکہ آئی فون کے اگلے ماڈل میں تھری ڈی کیمرہ ہوسکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی پیشگوئی کرنے والی ایک فرم نائن ٹو فائیو میک نے کہا ہے کہ 2017 کے وسط میں پیش کیے جانے والے آئی فون کے 12 سے 15 کروڑ سیٹ تیار کیے جائیں گے جو اب تک تیار کی جانے والی سب سے بڑی کھیپ بھی ہوگی۔ فرم کے مطابق ایپل اگلے سال اپنے ڈیزائن میں بہت سی اہم تبدیلیاں لائے گا۔
آئی فون8کی حیرت انگیز خصوصیات نے صارفین کو دیوانہ بنا دیا ۔۔ زبردست فیچرز کے حامل نئے آنے والے آئی فون 8میں ایسا کیا ہے ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































