جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

آئندہ دس سے پندرہ برس میں چین کیسا ہوگا؟روسی ماہر الیگزینڈر لومانوف کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

ماسکو (آئی این پی ) ایک روسی ماہر نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے کامیاب ترقیاتی راستہ اختیار کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ 2020ء تک تمام پہلوؤں میں قدرے خوشحال معاشرہ تعمیر کر لے گا ، روسی سائنس اکادمی کے پروفیسر اور ماسکو میں قائم مشرق بعید انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچر الیگزینڈر لومانوف نے کہا کہ چین کے دوصدی کے مقاصد کی پہلی صدی کی حتمی تاریخ سے قبل جس میں صرف پانچ سال باقی ہیں،چینی معیشت کے ایک نئے نارمل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کے پیش نظر چینی معیشت قدرے کم رفتار سے ترقی کرے گی ،

چین اپنے مقصد کو پا لے گا ، ایشیائی ملک کی خوشحالی والے ’’ چینی خواب ‘‘ کی جانب اقدام کے طورپر دوصدی والے مقاصد کا حوالہ 2021ء میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اپنی صد سالہ سالگرہ منانے کے وقت تک تمام پہلوؤں میں قدرے خوشحال معاشرہ کی تشکیل کرنے سے اور چین کو ایسے جدید اشتراکی ملک میں تبدیل کرنے سے ہے جو کہ 2049ء میں عوامی جمہوریہ چین کے اپنی صد سالہ سالگرہ منانے کے موقع پر خوشحال ، مضبوط ، جمہوری ، ثقافتی لحاظ سے جدید اور ہم آہنگ ہو گا ۔لومانوف کی رائے میں اپنی اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے میں چین کی کامیابیوں نے دنیا بھر میں اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے اور اس غلط نظریے کی تصحیح کی ہے کہ مغربی طرز ترقی ہی تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے واحد راستہ ہے ، چینی رہنماؤں ن صحیح اہم پالیسیوں کا تعین کیا ہے اور چینی عوام کو چاہئے کہ وہ ان پالیسیوں کا احترام کریں جو انہیں اقتصادی خوشحالی اور سماجی انصاف کی جانب رہنمائی کرے گا۔لوما نوف نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ دس سے پندرہ برسوں میں اس امر کا امکان ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور اس کی فی کس آمدن ترقیافتہ ممالک کے برابر ہو جائے گی ،رواں صدی کے وسط میں چین کی فی کس آمدن قدرے ترقیافتہ یورپی ممالک کے برابر یا اس سے بڑھ جائے گی تا ہم یہ ابھی بھی امریکہ سے پیچھے ہے ، روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اور روس دونوں آئندہ چند دہائیوں میں طویل المیعاد استحکا م اور ترقی سے لطف اندوز ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ غیر متعاصب عالمی طرز حکمرانی نظام کے قیام کیلئے جس میں کسی ایک ملک کو برتری حاصل نہ ہو ، آپس میں تعاون کریں ، اگر حالات نے اجازت دی تو چین اور روس نہ صرف دوطرفہ سطح پر بلکہ علاقائی سطح پر بھی اقتصادی منصوبوں کے بارے میں مل جل کر کام کرنے کیلئے کئی مواقعے تلاش کرسکتے ہیں ، اپنی معیشت کو ترقی دینے کیلئے آئندہ کوششوں کے طورپر چین کو اپنے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہئے ،خاص طورپر ماحول کے سلسلے میں لائف کوالٹی کو بہتر بنانا چاہئے کیونکہ چین کے بڑے شہروں کے مکینوں کو جو آلودگی کی لپیٹ میں ہیں ، صاف پانی اور ہوا کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…