راولپنڈی(این این آئی )آئی ایس پی آر نے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی حسین نواز سے ملاقات کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے میڈیا کے ایک حصے میں اور
سوشل میڈیا پر آنیوالی اس خبر کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ حسین نواز سے ملاقات کی ہے۔ بیان کے مطابق یہ خبر قطعی طور پر بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔