پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب بھی اسلام آباد،پنجاب یاسندھ میں جلسہ کرتے ہیں وہاں پرضرورخیبرپختونخواپولیس کی بات کرتے ہیں ۔عمران خان کاکہناہے کہ خیبرپختونخوامیں پولیس کانظام تبدیل کردیاگیاہے اورکے پی کے پولیس مکمل طورغیرسیاسی ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں پولیس کوغیرسیاسی کرنے کامطالبہ کرتے ہیں ۔
اسی پس منظرمیں خیبرپختونخوا پولیس اسسٹنٹ لائنز کے دفتر کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی فائیوسٹارہوٹل کا شبہ ہوتاہے اوریہ صوبائی حکومت کی طرف سے پولیس اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ کاوش سے خیبرپختونخواکے ہرضلع میں پولیس اسسٹنس لائنز اورتنازعات کے حل کیلئے کونسلز قائم کی جارہی ہیں تاکہ پولیس کی خدمات بروقت عوام تک پہنچ سکیں اوریہ سٹیٹ آف دی آرٹ خیبرپختونخواکے ہرضلع میں بنائی جارہی ہیں جبکہ تحصیل سطح پربھی پولیس میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے ملک بھرمیں خیبرپختونخواحکومت کی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پولیس کانظام تبدیل کرنے میں پاکستان تحریک انصاف کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔