جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف بنتے ہی اپنا پہلا وعدہ پورا کر دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اگر سینئر جنرلز میں تعلقات اچھے ہوں تو جس دن آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان ہوتا ہے وہ اسی دن اپنے سینئرز کو فون کرکے انہیں استعفیٰ نہ دینے کا کہتا ہے اور ایسی مثالیں موجود ہیں کہ سپر سیڈ ہونے والے جنرلز مستعفی نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل جاوید رمدے قریبی دوست ہیں۔ ایک نجی محفل میں جنرل باجوہ نے جنرل رمدے کو کہا تھا کہ اگر میں آرمی چیف بن گیا تو آپ کو جانے نہیں دوں گا اور اگر آپ بن گئے تو میں چلا جاؤں گا۔اورجنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے آرمی چیف بنتے ہی اس وعدے کو پورا کر دیا ہے۔
قابل ازیں لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدینے اپنی ریٹائرمنٹ تک ملازمت پر موجود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز کمان کی تبدیلی کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں دونوں جرنیلوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک ملازمت پر موجود رہیں گے اور ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر جنرل اشفاق ندیم کا کہنا تھا کہ تمام فیصلوں کا اختیار آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ فوج میں یہ روایت چلتی آ رہی ہے کہ جونیئر آفیسر آرمی چیف تعینات ہو تو سینئر افسران اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں لیکن لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے نے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ روایت کو توڑ دیا ہے ۔
ماضی میں بھی جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تو ان کے سینئر جرنیلوں نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…