لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی فوٹوگرافر مارٹن کی مشرقی لندن کے ایک علاقے میں فوٹو گرافی میں مصروف تھے کہ اچانک ان کی نظر ایک ہد ہد د پر پڑی جس کی پشت پر ایک نیولے کا بچہ سوار تھا۔ انہوں نے یہ انوکھا منظر فوراً ہی کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے اپنی اس انوکھی تصویر بارے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ پارک کی سیر کیلئے نکلا تھا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ایک نیولے کا بچہ ہد ہد کی پیٹھ پر سوار ہو کر جا رہا تھا۔ میرے لئے یہ منظر حیران ک±ن تھا جو اس سے پہلے شاید کسی نے بھی نہیں دیکھا تھا۔ میں نے اس موقعے کو غنیمت جانا اور فوری طور پر اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا۔ چند لمحوں بعد ہی ہد ہدہمارے سامنے گھاس پر آکر بیٹھا جو انتہائی گھبرایا ہوا لگ رہا تھا اور نیولے کے بچے کو وہیں چھوڑ کر اڑ کر درختوں میں غائب ہو گیا۔ واضع رہے کہ برطانوی فوٹو گرافر کی غیر معمولی تصویر نے انھیں دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ دنیا بھر کے میڈیا میں ان کی اس تصویر کو بڑے شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں