’’آپ ہماری خوشامد چھوڑ کر کیس پر توجہ دیں‘‘ سپریم کورٹ کے جج نے یہ بات کس وکیل کو اور کیوں کہی؟

30  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)پانامالیکس کے مقدمے کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کا جسٹس عظمت سعید سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ نعیم بخاری کاکہناتھاکہ لگتا ہے کہ آج آپ مجھ پر غصہ کریں گے جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ آپ اپنے کیس پر توجہ دیں بخاری صاحب ، خوشامد نہ کریں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ پاناما لیکس کیس کی سماعت کی ، نعیم بخاری نے سماعت شروع ہوتے ہی کہاکہ گزشتہ سماعت پر ہونیوالی تلخی پر معذرت خواہ ہوں ، اگر میری آواز بلند ہوجائے تو کارروائی کیجئے گا۔پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے جرح کی اور مختلف ثبوتوں پر دلائل پیش کئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے وکیل بابراعوان سے کافی حد تک مطمئن ہوں، پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے جب کہ 24 ویں آئینی ترمیم کو ہم مسترد کرچکے ہیں۔ بلاول بھٹوکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، بلاول ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ جستجو کرے جب کہ بلاول کو کس سے آزادی حاصل کرنا ہو گی بعد میں بتاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…