کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کالعدم تحریک طالبان نے بھتہ صولی کے لئے 12دہشتگردشہرکے اندرداخل کردیئے ہیں جن میں سے سات دہشتگردوں کوتلاش کیاجارہاہے اورپانچ دہشتگرد گرفتارکئے جاچکے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے گرفتارکالعدم تنظیم طالبان کے گرفتاردہشتگرد نے خوفناک انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ بھتہ وصولی کیلئے 12 دہشت گردوں پر مشتمل دہشت گرد گروپ کراچی پہنچ گیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق 5 دہشت گرد گرفتار ہوگئے ہیں، جب کہ 7 دہشتگردوں کوتلاش کیاجارہاہے ۔حکام کے مطابق گرفتار طالبان کمانڈر تاج الدین نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ آپریشن ضرب عضب سے کالعدم تنظیمیں مالی بحران کا شکار ہیں اور وہ رقم کیلئے کراچی آنے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔تاج الدین نے بتایا کہ وہ خودکش بمبار تیار کرنے کا ماہر اور دو مرتبہ تربیت حاصل کر چکا ہے، جب کہ اکبر اور آصف اسے سہولت فراہم کرتے تھے.
محکمہ انسداد دہشتگردی نے کہاہے کہ کراچی میں پانچ لڑکوں کوگرفتارکیاگیاہے جوکہ مبینہ طورپراس کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔گرفتاردہشتگردوں نے انکشاف کیاہے کہ ان کوکراچی کے تاجروں اوردیگرامیرافراد سے بھتہ وصولی کاٹاسک دے کربھیجاگیا