اسلام آباد(رئیس احمد خان)پنجاب کے بعد آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق چوہدری محمد سعید ‘ سید شوکت شاہ اور ناصر حسین ڈار کووزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ممبر اسمبلی خان بہادر خان کو مشیر حکومت آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘
چوہدری محمد سعید نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شکت دی تھی ‘ ان ارکان قانون ساز اسمبلی کو وزراء بنانے کا نوٹی فیفکیشن جلد ہی جاری کر دیے جائیں گے جس کے بعد ان کو محکمے الاٹ کئے جائیں گے۔