منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویزمشرف وطن واپس آکرجرم تسلیم کرلیں ،معاف کردینگے ،بلوچستان ہائیکورٹ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈ یسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے آئی جی،سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو سابق صدر کو ان کی آمد پر سکیورٹی فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف یہاں آکر تسلیم کر لیں، بلوچستانی بہت فراخدل ہیں، معاف کر دینگے۔تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیرالدین کاکڑ پرمشتمل بنچ نے کی۔

نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے سابق صدر مشرف و دیگر ملزموں کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔ ہائیکورٹ نے آئی جی،سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام کو سابق صدر کو ان کی آمد پر سکیورٹی فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف یہاں آکر تسلیم کر لیں، بلوچستانی بہت فراخدل ہیں، معاف کر دینگے۔ مر کزی ملزم کو متعدد نوٹسز بھجوائے ہیں وہ پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل پرویز مشرف اخترشاہ کا کہناتھا کہ ان کا موکل مفرورکی تعریف پر پورا نہیں اترتا،اس پر عدالت کے ریمارکس تھے کہ آپ ہمت کریں مشرف کے آنے کی یقین دہانی کرائیں۔پرویزمشرف کے آنے کی تاریخ اور سیکورٹی آپ کی مرضی کے مطابق ہوگی،اس پر اختر شاہ نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے کی مہلت دیں، میں اپنے موکل سے پوچھ لوں کہ وہ کب آ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…