اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نیا آرمی چیف لگانے کیلئے دبئی میں موجود ایک اہم شخصیت سے مشاورت کی تھی اور ان سے مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنا دیا جائے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ میرے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نیا آرمی چیف لگانے کیلئے دبئی میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کی تھی تاکہ بعد میں پیپلز پارٹی انہیں اس معاملے پر ٹف ٹائم نہ دے سکے۔ نواز شریف کو ڈر تھا کہ اگر پیپلز پارٹی اس معاملے میں بھی ان کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تھی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے نہ مشاورت کی گئی اور نہ ہی اس کی ضرورت تھی۔