ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

جنرل باجوہ نے آرمی چیف بنتے ہی سابق بھارتی آرمی چیف کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟ ‎‎

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی تعریف کرنے پر سابق بھارتی آرمی چیف کا شکریہ اد ا کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی تعریف کرنے پر بھارتی آرمی چیف کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ مادر وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ اﷲ کے فضل و کرم سے یہ ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دونگا‘ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں‘ میڈیا مثبت کوریج کرے کیونکہ اس کا معاشرے میں اہم رول ہے۔
جب ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے آپ لوگ میرے لئے دعا کیجئے کہ میں اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں اس لئے میڈیا مثبت کوریج کرے۔ میڈیا پاک فوج اور قوم کا مورال بلند رکھے میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے تو انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا تعریف کرنے پر شکریہ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کا مورال بلند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…