اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخواہ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل روک دیا گیاہے اور اپوزیشن نے حکومت کے کو دوبارہ عمل شروع کرنے کے لیے دو شرطیں رکھ دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوپوزیشن کی جانب سے پہلی شرط یہ ہے کہ بیلٹ پیپر پر چیف الیکشن کمشنر کے دو دستخط ہونے چاہئیں اور دوسری شرط یہ ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے چار بیلٹ پیپر رکھے جانے چاہیئں۔حکومت نے شرطیں ماننے کے انکار کرتے ہوئے کہاکہ بیلٹ پیپر پر موجود چیف الیکشن کمشنر کے ایک ہی دستخط بہت ہیں دوسرے کی ضرورت نہیں