ریاض(آئی این پی)ناقابل یقین صورتحال،سعودی عرب ، وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں برف باری جاری ،خطرناک پیش گوئی کرتی گئی،سعودی عرب کے وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ
جاری ہے،برف نے صحراؤں اور ریگزاروں کو سفید تہوں سے ڈھانپ دیا جبکہ درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ۔
سعودی میڈیا کے مطابق وسطی شہر شقراء اور شمال مغربی شہر تبوک میں زمین پر برف کی تہیں جم چکی ہیں۔شمالی علاقے الجوف میں واقع قصبے طبرجل میں درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور
شمالی صوبے القریات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔سعودی عرب میں عام طور پر وسط اکتوبر تک تھوڑی بہت بارشیں ہوتی ہیں اور اس کے بعد بارشوں کا سلسلہ تھم جاتا ہے لیکن اس مرتبہ
ہلکی اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔گزشتہ روز سعودی عرب کے بعض علاقوں میں درمیاںی اور بعض میں شدید بارشیں ہوئی ہیں۔ بہت سے سعودیوں نے اپنے شہروں میں بارش کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔
جامعہ القصیم میں موسمیاتی سائنس کے پروفیسر عبداللہ المسند نے بتایا ہے کہ اس ہفتے کے اختتام پر سعودی عرب کے تمام مغربی ،مشرقی اور وسطی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس موسم میں یہ
دوسری بارشیں ہیں،اگرچہ بارشوں کے موسم کو ختم ہوئے چالیس روز گزر چکے ہیں۔سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں ہفتے کے روز بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ ٹریفک پولیس
کے سربراہ فہد محمد الحقبانی نے ڈرائیوروں کو انتباہ کیا تھا کہ وہ بارش کے دوران گاڑیاں چلاتے ہوئے غیر معمولی احتیاط برتیں اور وادیوں میں خاص طور پر سیلاب کی صورت میں گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔