منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حرام کو حلال سے الگ کر کے دم لوں گا،ریاستی عدلیہ پر فخر ہے،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(راجہ رئیس احمد خان )وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبے ریاست کو معاشی خودکفالت کی طرف گامزن کر سکتے ہیں۔ریاست کو معاشی خودکفالت کی طرف لے کر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔کسی کو عام آدمی کا حق مارنے کی جازت نہیں دیں گے۔عوام کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔حرام کو حلال سے الگ کر کے دم لوں گا۔ریاستی عدلیہ پر فخر ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں اچھے اور میرٹ پر مبنی فیصلے کیے۔ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔آزادکشمیر کو سی پیک منصوبے کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس کے تحت میرپور اور مظفرآباد میں صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے یہاں سینٹرل بار ایسوسی ایشن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ وسیشن ججز صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل رضا علی خان، سینٹرل بار ایسوسی ایشن،بارکونسل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

وزیرا عظم آزادکشمیر نے اس موقع پر وکلاء کوگزیٹیڈ آفیسرز کے برابر میڈیکل کی سہولت کی فراہمی ،سینٹر ل بار ایسوسی ایشن کے لیے 10لاکھ روپے دینے اور وکلاء کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے مختص جگہ کو قابضین سے واگزار کروانے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان بھی کیا۔وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی پرامن تحریک کوتشدد کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں وہ بھارت کے ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔اپنے دورہ یورپ کے دوران انسانی حقوق کی تنظیموں اور یورپی ممالک کی ضمیروں کو جنجھوڑا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کی اصل تصویر دیکھائی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور اپنی جگہ نہ چھوڑنے کا ان کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔بھارتی فائرنگ سے متاثرہونے والوں کی بحالی اور انہیں تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع56ڈپوؤں پر آٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کشمیر کانفرنس کا مظفرآباد میں انعقاد کروائیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی آواز بین الاقوامی فورمز پر بہتر انداز میں اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو کرپشن فری سٹیٹ بنا کر دم لیں گے۔ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ریاست میں مالی اور انتظامی نظم وضبط قائم کر دیا ہے ۔اپنے صوابدیدی فنڈز کم کر کے انہیں علاج معالجہ کی مد میں منتقل کر دیا ہے تاکہ ریاست کی لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ این ٹی ایس کا نظام رائج کر کے محکمہ تعلیم سے سفارشی کلچر کے خاتمہ کے لیے پہلا قدم رکھ دیا ہے۔کوالٹی آف ایجوکیشن پر یقین رکھتے ہیں اور کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اپریل میں ہوگا اور گراس روٹ لیول سے لیڈرشپ کو آگے آنے کا موقع ملے گا تاکہ ریاست کو تربیت یافتہ لیڈرشپ میسر آئے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…