اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف ایک بے بنیاد مہم چلائی گئی جس میں انہیں قادیانی قرار دینے کی کوشش کی گئی۔
ہارون الرشید نے کہا کہ میں نے کافی تحقیق کی ہے قمر باجوہ بالکل بھی قادیانی نہیں بلکہ سب سے بڑھ کر وہ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں۔ ان کے ایک کولیگ جو میرے ذاتی دوست ہیں جن سے میں ملا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے مختلف حیثیتوں میں جنرل باجوہ کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ بڑا معتبر آدمی ہے۔
انہوں نے مجھے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد میں ہم ایک جگہ اکٹھے تھے تو رات کو مجھے ہلکی بلندآواز میں تلاوت کی آواز آئی جس پر میں نے ایک دن ان سے مذاق میں احتجاج کیا جس پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجھے ڈانٹ دیا کہ خود تو تم پڑھتے نہیں اور مجھے آیات پڑھنے سے منع کرتے ہو۔
ہارون الرشیدنے کہا کہ مجھے جنرل قمر باجوہ کے اس کولیگ نے بتایا کہ جنرل باجوہ رات کو اٹھ کر عبادت کیا کرتے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ راتوں کو اٹھ کر کیا کرتے ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار کا حیران کن انکشاف
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں