کراچی(آئی این پی )سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ وزیر بلدیات اردو نہیں سمجھتے لیکن چینی زبان اچھی طرح سمجھتے ہیں لہذا سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم وزارت بلدیات چین کو ٹھیکے پر دے دیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات اردو نہیں سمجھتے لیکن چینی زبان اچھے سے سمجھتے ہیں جب کہ اب چین آ کر ہمارا کچرا صاف کرے گا ہم نہیں کرسکتے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ پورا صوبہ نہیں تو کم از کم وزارت بلدیات چین کو ٹھیکے پر دے دیں کیونکہ وزیربلدیات سے اپنا محکمہ نہیں چل رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو پارک 22 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا تھا لیکن آج ان کے نام پر بننے والے پارکوں میں جانور پھر رہے ہیں، یہ لوگ بینظیر بھٹو پارک سنبھال نہیں سکے تو باقی کیا سنبھالیں گے۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ صوبے میں آج بھی چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے، گلستان جوہر اور سرجانی میں چائنہ کٹنگ جاری ہے لیکن وزیر بلدیات کو کچھ علم نہیں ہے جب کہ چائنہ کٹنگ میں آج بھی وزیراعلیٰ کا نام آ رہا ہے۔
’’یہ وزارت چین کو ٹھیکے پر دیدی جائے‘‘ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی
28
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں