پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کیس ،اب وزیراعظم کابچنا مشکل ہے،بابر اعوان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جو مرضی کرلے ، پانامہ لیکس کیس میں اس کے فرار کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، حساب دینا ہی ہوگا،30نومبر کو پانامہ کیس کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، اب تک سپر یم کورٹ کے پاس جو ثبوت ہیں وہ حکمرانوں کیخلاف ’کافی‘ہیں ،ثبوت بہت مضبوط ہیں وزیر اعظم کا بچنامشکل ہے ۔ایک انٹرویو میں بابر اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ جو مرضی کرلے ، پانامہ لیکس کیسے میں اس کے فرار کا اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے، ان کو حساب دینا ہی ہوگا،

انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو پانامہ کیس کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے، اب تک سپر یم کورٹ کے پاس جو ثبوت ہیں وہ حکمرانوں کیخلاف ’کافی‘ہیں ،ثبوت بہت مضبوط ہیں وزیر اعظم کا بچنامشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ جب چاہے قطر ی شہزادے کو بلا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بلاول بھٹو او ر عمران خان کا موقف ایک جیسا ہے دونوں وزیراعظم نوازشر یف کا احتساب چاہتے ہیں ‘ملک میں کر پشن کیخلاف پوری قوم متحد ہو چکی ہے کر پشن کر نیوالوں کو ضرور سزا ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سپر یم کورٹ میں صرف تحر یک انصاف سے ہی سوال ہوئے ہیں اب اگلی باری وزیر اعظم کی آنیوالی ہے جن کیخلاف سپر یم کورٹ میں ثبوت جمع ہو چکے ہیں ۔ انہوں کہا کہ قطری شہزادے کے خط میں طوطا مینا کی کہانی کے سواکچھ نہیں ہے شر یف برادارن کسی بھی طر ح یہ نہیں بتا سکتے کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا ہے ے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…