بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے اس فیصلے پر افسوس ہوا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اختلاف رائے سامنے لے آئے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیٹے نے اپنے باپ کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے ، لندن کے فلیٹس تو کچھ بھی نہیں جب بات نکلے گی تو اربوں ،کھربوں تک جائے گی، (ن) والوں کی قسمت اچھی تھی کہ عدالت کا فیصلہ آگیا ورنہ میں نے تو پو رے ایک مہینے تک احتجاج کا پر وگرام بنایا تھا ،عمران خان نے اچانک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تو مجھے بہت افسوس ہوا ورنہ یہ تو بہت تما شہ لگنا تھا ،عمران خان نے جتنے بڑے ٹارگٹ دے رکھے ہیں اگر دن 100گھنٹے کا ہو جا ئے تو پھر ہم شاید ان کوپو را کر سکیں ، پارٹی چاہتی ہے کہ ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جو کہ نظر آئیں میں پارٹی کی فرمائش کی خاطرخیبر پختوانخواہ میں میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے ضائع کر رہاہوں کیونکہ صرف چند ارب سے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت سدھاری جا سکتی ہے، اس ملک کو برباد کرنے میں آدھا ہاتھ سیاستدانوں کا اورہزاروں ہا تھ بیوروکریسی کے ہیں ، اب ہم بہت تربیت یافتہ ہو چکے ہیں اب کسی کا باپ بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختوانخواہ ، وزیر صحت ، وزیر اطلاعات ،رکن قومی اسمبلی ساجدہ ذوالفقار،قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،سعدیہ سہیل رانا ، عندلیب عباس، ولید اقبال ، عمر چیمہ ،فواد چوہدری ، میاں اسلم اقبال، ا عجاز چوہدری ،عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار کیلئے ایک ’’بم ‘‘رکھا ہوا ہے اگر انہوں نے آئندہ کوئی بات کی تو اسے چلا دوں گا، جب تک وہ گزار ا کرے گا تب تک میں بھی اس کے ساتھ گزارا کروں گا ، کیونکہ ہم دونوں بچپن کے دوست ہیں اور ایک دوسرے کی ہر ایک بات جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر بچے کو معلوم ہے کہ وزیر اعظم نے چوری کی ہے اور اوپر سے جھوٹ بول رہے ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کے بیٹے نے اپنے باپ کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے کیونکہ وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں تھا اور بیٹا قطری شہزادے کو لے آیا ہے ، اب دونوں میں سے سچا کون ہے ، یہ میں نہیں جانتا ۔لندن کے فلیٹس تو کچھ بھی نہیں کیونکہ جب بات نکلے گی تو اربوں ،کھربوں تک جائے گی ۔ جب میں خیبر پختوانخواہ سے قافلہ لے کر آرہا تھاتو میں اس وقت بہت مزے میں تھا کیونکہ میں تو صرف قیادت کر رہا تھا ، اب ہم بہت تربیت حاصل کر چکے ہیں ، اب کسی کا باپ بھی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ،یہ تو ان کی قسمت اچھی تھی کہ جو عدالت کا فیصلہ آگیا ورنہ میں نے تو پو رے ایک مہینے تک احتجاج کا پر وگرام بنایا تھا لیکن جب عمران خان نے اچانک دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تو مجھے بہت افسوس ہوا ورنہ یہ تو بہت تما شہ لگنا تھا البتہ ملک کو نقصان بھی ہو نا تھا ، ہما رے لیڈر کا محاصرہ کیا جا چکا تھا ، یہ ہمیں روکنے والے کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف اسلام آباد بند کرنے کی بات کی تو وہ غیر آئینی ہے اور انہوں نے پو را ملک بند کردیا ، لا ٹھیاں ماریں ، آنسو گیس چلائی ، گرفتاریاں کیں کیا یہ سب آئینی ہے ؟ہما ری حکومت تبدیلی کے ایجنڈے پر آئی تھی کہ ہم نظام کو ٹھیک کریں گے ، اپنے آپ کو بے اختیا راور عوام کو بااختیار کریں گے ، پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے اگراس کو مٹانے کی کو شش نہ کی گئی تو پھر انقلا ب آئے گا پھر اس ملک کے غریب بادشاہوں کے محل گرائیں گے ، صرف چار باتوں پر عمل کرنے سے سارا نظام ٹھیک ہو سکتا ہے جس میں گڈ گورننس ، اداروں کو غیر سیا سی بنانا ،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اور میرٹ پر فیصلے کرنا شامل ہے۔ جب تک ادارے سیا سی تسلط سے آزاد نہیں ہوں گے تب تک عوام کی خدمت نہیں کر سکتے ، یہ ادارے مغل بادشاہوں کے غلام بن چکے ہیں ، میں نے خیبر پختوانخواہ میں پو لیس کو غیر سیاسی کیا تو پھر یہ ٹھیک ہوئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی کہتا ہوں کہ آپ بھی پو لیس کے نظام میں تبدیلی لائیں ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کی بیوروکریسی سے میرا جھگڑا یہی ہے کہ وہ کہتی ہے کہ یہ کام اس طرح نہیں ہو سکتا ،بیوروکریسی کون ہو تی ہے جو میرے کا موں میں رکاوٹ ڈالے ، اس ملک کو برباد کرنے میں آدھا ہاتھ سیاستدانوں کا اورہزاروں ہا تھ بیوروکریسی کے ہیں ۔ عمران خان نے جتنے بڑے ٹارگٹ دے رکھے ہیں اگر دن 100گھنٹے کا ہو جا ئے تو پھر ہم شاید ان کا ٹارگٹ پو را کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کہتی ہے کہ ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جو کہ زمین پرنظر آئیں اسی لئے میں پی ٹی آئی کی خاطرخیبر پختوانخواہ میں میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے ضائع کر رہاہوں ، 40ارب روپے سے سوات موٹر وے بنا رہا ہوں ، 2ماہ بعد پشاور میں بھی میٹرو بس کا افتتاح ہو جائے گا،ہر شہر میں متعدد فلائی اوور بنا رہے ہیں ،ہم نے خیبر پختوانخواہ کو ٹریک پر ڈال دیا ہے ، ابھی گاڑی تھوڑی چلی ہے اگر پو ری چل گئی تو (ن) لیگ زمین پر اور ہم آسمان پر ہوں گے ۔جتنے فنڈز میگا پراجیکٹس پر خرچ ہو رہے ہیں ان میں سے صرف چند ارب لگا کر کئی سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت کو سدھارا جا سکتا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ، صحت اور اطلاعات نے خیبر پختوانخواہ میں جاری گزشتہ ڈھائی سال میں شروع کیے گئے ترقیاتی و اصلاحاتی منصوبوں اوراب تک کی کارکر دگی کے حوالے سے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…